نئی دہلی، 9؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین محمد حامد انصاری نے راجیہ سبھا رکن پی گووردھن ریڈی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریڈی راجیہ سبھا کے ایک فعال اور معزز رکن تھے اور تلنگانہ کے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی انتھک کوششوں کے لیے انہیں یاد کیا جائے گا۔نائب صدر حامد انصاری نے جمعہ کو یہاں جاری پیغام میں کہا کہ سینئر سیاستدان اور راجیہ سبھا رکن پی گووردھن ریڈی کے انتقال کی خبر ملنے پر بہت رنجیدہ ہوں، ان کا انتقال میرا ذاتی نقصان ہے۔ ریڈی 2012سے راجیہ سبھا کے ایک فعال اور معزز رکن تھے اور ان کی موجودگی کو ان تمام لوگوں کی طرف سے یاد کیا جائے گا ،جنہوں نے ان کے ساتھ کام کیا تھا۔ریڈی کو تلنگانہ کے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی انتھک کوششوں کے لیے یاد کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ تلنگانہ سے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور سینئر کانگریسی لیڈر پی گووردھن ریڈی کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ہے۔80سالہ ریڈی کلو گھومنے گئے تھے جہاں بھونتر ایئرپورٹ پر اچانک انہیں دل کا دورہ پڑ ا ، انہیں کلوکے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔